5 ماہ کے دوران ادویات قیمتوں میں 300فیصد اضافہ‘ غریبوں کا احتجاج

  5 ماہ کے دوران ادویات قیمتوں میں 300فیصد اضافہ‘ غریبوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا ہے،5ماہ میں مجموعی طور پر3سو فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب مریضوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے تفصیل کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کردیا،شوگر،بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 48 روپیتک مہنگی کردی گئیں،ڈریپ حکام کے مطابق ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

ہر سال7فیصد اضافہ کرسکتی ہیں،شوگر کنٹرول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیاگیا،تیزابیت کی دوا 46روپے مہنگی کی گئی ہے۔پیرا سیٹامول گولی کی قیمت 2 روپے مہنگی ہوگئی،پونسٹان دوا 5روپے مہنگی کردی گئی،درد کی دوا 2روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا5 روپے مہنگی کی گئی،سردرد کی گولی کی قیمت 5 روپیہوگئی،بلڈ پریشر کی دوا میں 12روپے اضافہ ہوا،السر کی دوا2روپے اور وزن کم کرنے کی دو ا21 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ دیگر امراض میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کا رجحان جاری ہے،دوسری طرف 5ماہ قبل حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کی اجازت دی تھی لیکن ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 5 ماہ کے دوران روپے کی قیمت میں گراوٹ اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا بہانہ بنا کر 3سو فیصد زائد اضافہ کرکے روزانہ استعمال کرنے والے لاکھوں مریضوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے، عوام پٹرول، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان تھے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی محکمہ صحت کے وزیر نے ادویات کی اب تک ہونے والی قیمتوں میں 3سو فیصد اضافہ پر معنی خیز خاموشی اختیار کرکے کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافہ کی کھلی چھٹی دے دی ہے،اس اضافہ نے گذشتہ20 سال کے رکارڈ توڑ دیا ہے،قیمتوں میں اضافے سے لاکھوں مریض پریشان کا شکار ہوگئے ہیں،ارباب اختیار ملکی و غیر ملکی ادویات ساز کمپنیوں کی مناپلی اجارہ داری پر بے بس دکھائی دے رہے ہیں، ادویات استعمال کرنے والے لا کھوں مریضوں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
محکمہ صحت