کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ‘ملتان سمیت شہر شہر ریلیاں ‘ مودی مظالم کی مذمت

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ‘ملتان سمیت شہر شہر ریلیاں ‘ مودی مظالم کی مذمت

ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ مظفر گڑھ ‘مخدوم رشید ‘ ڈیرہ ‘ حاصل پور ‘ دھنوٹ ‘ مٹھن کوٹ ‘ چوک اعظم ‘ رحیم یار خان ‘ خانپور ( سپیشل رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ آج جب ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں اور مولانا فضل الرحمن ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں نبی کریم کی ولادت باسعادت کے دوران جشن عید میلادالنبی منانے کے موقع پر اسلام آباد میں(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

دھرنا دینے جارہے ہیں ریلی کے اختتام پر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی ، امن اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی جبکہ ریلی کے موقع پر شرکاءنے پاک فوج زندہ آباد، کشمیربنے گا پاکستان، مودی مردہ باد کے نعرے لگا ئے گئے ۔جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام ملتان سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن ، مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں، ریلیاں نکالی گئیں ملتان میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام شاہی عید گاہ کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ظلم و ستم کی وجہ سے گھر گھر قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے اور اب تک 35ہزار خاندان ہجرت کرکے آزاد کشمیر میں پنا ہ لینے کے لئے آچکے ہیں پاکستان کے دفاع اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے جانوں کی قربانی دینے کی ضرورت پڑی تو کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ا ور وقت آنے پرکشمیر بھی پہنچیں گے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کی گونج پوری دنیا میں پہنچ چکی ہے اگر اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی تو پسی ہوئی امت مسلمہ اپنی نئی اقوام متحدہ تشکیل دے دے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ آج جب ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں اور مولانا فضل الرحمن ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں نبی کریم کی ولادت باسعادت کے دوران جشن عید میلادالنبی منانے کے موقع پر اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ریلی میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی، مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، قاضی بشیر احمد گولڑوی، قاری رمضان شاہ فیضی، قاری خادم سعیدی، سلمان سعیدی، زاہد سعیدی، وسیم سعیدی بھی موجود تھے علامہ سیدحامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے یقینا ہم بارڈر تک نہیں جاسکتے لیکن ہمارے جذبات تو مظلوم کشمیریوں اور دنیا بھر میں جاسکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 67دن گزر چکے ہیں اور مظلوم کشمیریوں کو نہ تعلیم کی سہولت ہے اور نہ ہی صحت سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں یہاں تک کہ وہاں پر مساجدکو بھی تالے لگے ہیں اور انہیں نماز جمعہ تک پڑھنے کی اجازت نہیں ہے حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ آج جب ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں اور مولانا فضل الرحمن ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں نبی کریم کی ولادت باسعادت کے دوران جشن عید میلادالنبی منانے کے موقع پر اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں ریلی کے اختتام پر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی ، امن اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی جبکہ ریلی کے موقع پر شرکاءنے پاک فوج زندہ آباد، کشمیربنے گا پاکستان، مودی مردہ باد کے نعرے لگا ئے گئے ۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا،اور ریلی بھی نکالی گئی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ہائیکورٹ بار میں منعقدہ اجلاس سے صدر ملک حیدر عثمان اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت لوگوں کو مرضی کے تحت انڈیا یا پاکستان میں شامل ہونے کی آپشن دی گئی، لیکن دھاندلی کے ذریعے ہندو¶ں نے مسلم اکثریتی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ مہراجہ ہری سنگھ اور نہرو نے اس وقت ملکر ایک فرمان بنایا جب مجاہدین نے سری نگر کے قریب کیمپ میں قیام کرلیا تھا، آزادی کے وقت بھی کشمیر میں یوم پاکستان منایا گیا۔ مزید کہا کہ پانچ ہزار کلومیٹر کا آزاد کشمیر کا رقبہ بھی اس وقت تحریک کی وجہ سے آزاد ہوا تھا، 1989 میں کشمیری لوگ آزادی کے لیے پوری قوت کے ساتھ باہر آئے، ہائیکورٹ بار کا ایک ملازم فیصل 3 بار کشمیر گیا اور شہید ہوگیا، بار کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کشمیر کے لیے یہاں کے لوگوں نے بھی قربانی دی ہے، ہر شہید کشمیر کی آزادی کے لیے شہید ہوا، دہشتگردی کی جنگ کا پس منظر بھی کشمیر ہے، کشمیر کی جدوجہد لمبی ضرور ہے لیکن وہ پاکستان میں ہی شامل ہوگا۔ قوم کو مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے کہ دشمن سرحد پار نہیں کرسکتا،دشمن کو یہ نوٹ کرلینا چاہیے کہ جو لہو کشمیر میں بہایا گیا اور بہایا جارہا ہے ہم اس کا انتقال لیں گے۔ اب جنگ اقتصادی ہے، بدقسمتی سے پاکستان اقتصادی طور پر کمزور رہا جس کی نشاندھی دشمن کرچکا ہے، پورے ملک میں جمعہ کا روز یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے، ایسے اقدامات کریں کہ آئیندہ نسل کو اس بارے میں احساس ہو کہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے۔ بھارت کے 22 اضلاع میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہیں ہیں۔ پاکستانی قوم کے عزم کو دنیا بھی تسلیم کرتی ہے، گورنمنٹ کی کاوشیں جلد رنگ لائیں گی۔ ارشد صابر مئیو نے کہا کہ ملک کے معتبر اور معاشرہ کا اہم حصہ سے تعلق رکھنے والے وکلاءبھی کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت کو تجاویز دیں اور حکمت عملی طے کریں۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرازادہ نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے، اقوام عالم نے اس معاملے پر چپ سادھی ہوئی ہے اور آنکھیں بند کرلیں ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف 27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تمام محکموں کو ہر جمعتہ المبارک کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی یاد بارے مخصوص اوقات مختص کرنے کی جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو ہر جمعتہ المبارک کو کشمیر آور منانے کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو 5فروری یوم کشمیر پر گرینڈ مارچ کے انتظامات کرنے کے بھی احکامات دئیے گئے ہیں۔ یہ فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بنائی گئی پنجاب کشمیر کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کئے گئے۔ پنجاب کشمیر کمیٹی کی جانب سے تمام سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عمل در آمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔ بھارتی مظالم کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے۔ملتان ڈویژن میں کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔علاوہ ازیں ملک کے دوسروں شہروں کی طرح ملتان میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک نے کی۔ریلی میں پی ا یچ اے ، ضلع کو نسل اور مختلف محکموں کے افسران اور ملا ز مین نے شر کت کی۔شر کا ءکشمیر بنے گا پاکستان اور پا ک فو ج ز ند ہ باد کے نعرے بلند کر تے ر ہے۔ا یڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنرل محمد حمز ہ سا لک نے اس مو قع پر ر یلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر پا کستان کی شہ ر گ ہے۔اس مسئلے کے حل تک اس خطے میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا۔حمز ہ سا لک نے کہا کہ ا نڈ یا نے 80 لا کھ کشمیر یو ں کو 65 د نو ں سے گھر میں بند کر ر کھا ہے ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں محکمہ صحت کے زیراہتمام بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمنار منعقد کیا گیا جس میں سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاءالحسن، ایم ایس ڈاکٹر طارق جمشید،ڈاکٹر امجد وسیم قاضی اور ہیڈ نرسز ممتاز سمیت دیگر ڈاکٹروں و نرسز نے شرکت کی، سیمینار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاءالحسن کا کہنا تھا اج کا دن کشمیری بہنوں کے نام کرتے ہیں ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف پاکستانی قوم انکے ساتھ ہے ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر خواتین بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا، مرکزی تقریب مظفرگڑھ پولیس لائنز میں منعقد کی گئی جہاں ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے صدارت کی، تقریب میں خصوصی طور صرف خواتین پولیس افسران و ملازمان اور سول سوسائٹی کی ساجی راہنما خواتین کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں ام کلثوم سیال، نجمہ ناہید صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور کشمیری بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے حوالے گفتگو کو، تقریب کے اختتام پر شرکا نے ریلی بھی نکالی اور کشمیر کے حق میں نعرے بھی بلند کیے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او، ز، ایس ایچ او،ز نے اپنے اپنے علاقہ میں منعقد کی گئی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور کشمیری بچعں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناتے ہوئے انڈیا کیطرف سے جاری ظلم و جبر پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کی۔ کشمیر کمیٹی مخدوم رشید کے زیر اہتمام گزشتہ روز اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جو دربار مخدوم عبدالرشید حقانی سے ہوتی ہوئی لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت کمیٹی کے چیئر مین مخدوم محمود الحسن قریشی نے کی،شرکاءکا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے ریلی کی قیادت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،اے سی صدر عثمان جلیس دیگر افسران اور مختلف محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے شرکاءنے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے شرکاءنے بازو¶ں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئے بھارت مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کشمیر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداءکا خون رنگ لائے گا اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی ملے گی۔ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد اٹالین سکول چوک شاہ عباس ملتان میں کیا گیا، جس کی قیادت چیئرمین پنجاب اوورسیسز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،ماہر تعلیم و ماسٹر ٹرینر جاوید اقبال غوری، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، نائب صدر علی صابر سبحانی اور پرنسپل صداقت علی نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے کہا کہ کشمیر برصغر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے خود بھارت اقوام متحدہ لے کر گیا ۔ اےم اےن اےس زرعی ےونےورسٹی مےں کشمےر موبلائزےشن کمپےن اور ہاتھوں کی زنجےرےں بنا کر کشمےر سے ےکجہتی کا اظہار کےا گےا اس کے علاوہ واک بھی کی گئی۔ اس موقع پروائس چانسلر جامعہ پروفےسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ کشمےرپاکستان کی شہ رگ ہے ۔ پاکستان کشمےر کو کسی صورت تباہ نہےں ہونے دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزےر اعظم پاکستان نے جس طرح اقوام متحدہ کے فورم پر کشمےر مےں ہونے والے مظالم کو اجاگر کےا ہے اور کشمےر مےں لگے ہوئے کئی دنوں کے کرفےو کو ختم کرنے کی بات کی ہے ۔ ہم اس مشکل گھڑی مےں اپنے کشمےری بہن بھائےوں کے ساتھ ہےں جن پر بھارت درد ناک ظلم ڈھا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمےر مےں ہونے والے مظالم اور بربرےت کا خاتمہ اور ان کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پر زرعی ےونےورسٹی کی فےکلٹی ، سٹاف اور طلباءو طالبات نے کشمےرےوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کےلئے پوسٹر اورپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تے ۔ رےلی کے اختتام پر کشمےر کی آزادی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ جموں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و بربریت کے خلاف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ سول سوسائیٹی و دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد طیب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد حفیظ فدائی و دیگر معززین نے کی ریلی چوک کچھری پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئی ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب ایم ایس ڈاکٹر حفیظ فدائی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی درندگی ظلم و بربریت سے پوری امت مسلمہ اضطراب میں ہے مودی سرکار نے اس خطے کے امن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق رائے شماری کراکر کشمیریوں کو جینے کا حق دیا جائے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول دھنوٹ کے زیرِ انتظام یکجہتی¿ کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈی ای او (سیکنڈری)حافظ جمال ناصر نے کی ۔خواجہ رفیق احمد صدیقی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دھنوٹ ،جملہ سٹاف اور طلباءنے شرکت کی ۔ریلی میں حافظ جمال ناصر و دیگر نے اظہارِ خیالل کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ۔ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اکنامکس اور منیجمنٹ سائنسز کے زیرِ اہتمام کشمیر یکجہتی کے حوالہ سے سیمینار اور واک کا اانعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت بطورِ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف نے کی۔ انہوں نے تقریب میں موجود شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کشمیری بہن بھائیوں کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جنہیں اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے مصائب و تکالیف کو نوٹس لینا چایئے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے محکمہ صحت ٹی ایچ کیو حاصل پور کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمدطیب ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد حفیظ فدائی ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمدسجاد، ڈاکٹر رانا شفیق ، عبدالغفار نے کی ریلی پریس کلب حاصل پور سے شروع ہو کر عدالت چوک میں اختتا م پذیر ہوئی جہاں پر اے سی محمدطیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں مظلوم کشمیریوں کو 65روز سے کرفیو کے ذریعے قید کیا ہوا ہے دنیا کے حکمران جو امن کا پیغام دیتے ہیں ان کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ 11اکتوبرکشمیری بھا ئےو ں کے حق میں ریلی نکا لی گئی جس کی قےا دت گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول بوائز مٹھن کوٹ کے پرنسپل راو ثنا اللہ صاحب نی کی اور سکول ہذا کے پر نسپل راﺅ ثنا ءاللہ خان ،رانا گلزار احمد،چودہری شاہ خالد،چو ہدری محمد ےو نس،جا وےد تبسم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راﺅ ثنا ءاللہ خا ن نے خطا ب کرتے ہو ئے ا نہو ں نے کہا کہ کشمےر کے اےشو پر اقوام متحدہ اور مسلم مما لک کی خاموشی افسوس نا ک ہے بھا رتی فو ج نے مقبو ضہ کشمےر میں ظلم کی انتہا ءکر دی ہے اور پچاس دن سے زائد جا ری کر فےو کی وجہ سے کشمےری عوام شدےد مشکلا ت سے دو چا ر ہیں اور بھا رتی فو ج کے مظالم کی شدےد مذمت کرتے ہیں اور کشمےر پا کستا ن کی شہ رگ ہے اور کشمےری عوام بھا رتی تسلط سے جلد آزا د ہو ں گے اور پا کستا نی قو م نے ملک بھر میں کشمےرےو ں کے سا تھ بھر پور اظہا ر ےکجہتی کر کے ثابت کر دےا ہے کہ وہ ہمےشہ کشمےری عوام کے سا تھ کھڑے ہیں اور بھا رت کی رےاستی دہشت گردی دنےا بھر میں بے نقا ب ہوچکی ہے اور دنےا بھر میں بھا رت کی رسوا ئی ہو رہی ہے انہو ں نے کہا کہ بھا رت نے جنگ مسلط کی تو اےنٹ کا جوا ب پتھر سے دےں گے اور پو ری قوم ملکی سلا متی کےلئے پا ک فو ج کے سا تھ ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹی ڈی اے چوک میں احتجاجی اجتماع منعقدہوا۔ اجتماع کا اہتمام سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ کی سربراہی میںکیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں پی ٹی آئی رہنما سجن خان تنگوانی ،دریزدانی خان،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری و دیگر نے شرکت کی۔اجتماع سے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان ،ڈاکٹر ام سلمی نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کو بھارتی جبر وتسلط سے آزادی تک احتجاجی اجتماع کے زریعے کشمیریوں کے حق میں ملکی و غیر ملکی راے عامہ ہموار کرنے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین(سکھر اڈا) کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل ادارہ نصرت بشیر چیمہ نے کی جبکہ ریلی یں وائس پرنسپل ثمینہ اختر، چیف پراکٹر شیریں گل، انچارج ایونٹس صباحت فاطمہ سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نصرت بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا،بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ماند نہیں کر سکتے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جس کے حصول کے لئے حکومت پاکستان اور قوم ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔۔ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او محمد اکرم نیازی نے کی۔ریلی میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاورت علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری محمد اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری، چوہدری محمد بوٹا طاہر، پرنسپل گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی، پرنسپل شیخ زید سکول اینڈ کالج نجیب اللہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے کشمیری پرچم تھام رکھے تھے ، شرکاءنے کشمیر بنے کا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو چھو رہے ہیں ۔ ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میلاد چوک ہر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے مظاہرین کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مرد آباد کے نعرے لگا رہے ہیں اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق خان پور :کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میلاد چوک پر جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر جواد حسن گل قادری نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ لیب ہائیر سکینڈری سکول خان پور کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے طلباءنے احتجاجی ریلی نکالی اور کشمیری مظالم پر انڈین آرمی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی طلباءنے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوافواج مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے ہمارا قریبی ہمسایہ ملک مسلمانوں کو چن چن کر ختم کر رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ بن چکی ہے طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بوڑھا اور جوان انڈیا سے جنگ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میلاد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور ہندوستان مرد ہ باد کے نعرے لگا ئے ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری نے کی اس موقع پر جواد حسن گل قادری نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کونے کونے تک آواز پہنچائی انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کو بچایا جائے اور کشمیر آزاد کرایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...