کرپشن کیس : وکیل پیش نہ ہونے پر اویس خان لغاری کو آخری مہلت

کرپشن کیس : وکیل پیش نہ ہونے پر اویس خان لغاری کو آخری مہلت

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی عبوری ضمانت میں8نومبر تک گیارہویں بارتوسیع کردی گئی ، سا¶تھ پنجاب فاریسٹ کمپنی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل جج انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان عبدالرحمن نے کی عدالت نے سردار اویس لغاری کی جانب سے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے انہیں آخری مہلت دیدی عدالت (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے سردار اویس لغاری کو وارننگ دی کہ اگر آئندہ سماعت پر آپکی جانب سے وکیل پیش نہ ہوا توعدالت عبوری ضمانت سے متعلق یکطرفہ فیصلہ سنادے گی بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی سماعت 8- نومبر تک ملتوی کردی -واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کی سا¶تھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے مسلسل گیارہویں بار انکی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے جبکہ سرداراویس لغاری کیخلاف محکمہ انیٹی کرپشن نے سا¶تھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں کرپشن اور محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی کیخلاف قواعد کوڑیوں کے بہا¶ اپنے من پسند اور قریبی عزیزواقارب کو الاٹ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہوا ہے

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...