مظفر آباد : دو افراد مسجد کا چندہ اور رجسٹر لیکر فرار ‘ پولیس کا رروائی شروع

  مظفر آباد : دو افراد مسجد کا چندہ اور رجسٹر لیکر فرار ‘ پولیس کا رروائی شروع

ملتان(وقائع نگار )شیر شاہ روڈ پر واقع جعفریہ مسجد کے خزانچی کے گھر سے دو افراد نے چندہ کی رقم بیس ہزار روپے چوری کرلی رجسٹر لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس نے مدعی کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔مظفر آباد کے علاقے چاہ فتح شاہ والا کے علاقے کے رہائشی سید شعیب شاہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں شیر شاہ روڈ پر واقع جعفریہ مسجد کے خزانچی ہوں۔میں اپنے گھر نو اکتوبر تقریبا پونے سات بجے بیٹھا تھا۔اور مسجد کے حساب کتاب(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کا اندراج رجسٹر میں لکھ رہا تھا۔ اسی اثناءمیں ارشاد شاہ اور نجم الحسن نے مجھے فون کیا۔کہ ہم تمھارے گھر کے باہر آئے ہوئے ہیں۔جن کو گھر کے اندر لاکر بیٹھا دیا۔اسی دوران دونون افراد نے پانی مانگا۔میں پانی لینے کیلئے گھر کے اندر چلا گیا۔اور جب واپس آکر دیکھا تو دونوں افراد نے ٹیبل پر پڑی بیس ہزارکی رقم اور رجسٹر چوری کیا اور فرار ہوگئے۔جن کے پاس میں ہمراہ گواہان گیا۔جہاں انہوں نے چوری کی ہوئی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا۔مگر اب رقم دینے سے صاف انکاری ہوگے ہیں۔جبکہ مظفر آبادپولیس نے مدعی شعیب کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کردی ہے

چندہ لیکر فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...