محافظ ختم نبوت کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس

محافظ ختم نبوت کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس

لاہور(پ ر)محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس شیخ الحدیث علامہ محمد محب اللہ نوری کی صدارت میں ہوئی، کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری، شیخ الحدیث عبدالستار سعیدی،بیرون ملک سے آنے والے خصوصی خطیب پیر محمد ثاقب اقبال شامی نے ختم نبوت و شان رسالتؐ اور اولیاء کرام کے مقام مرتبہ پر روشنی ڈائی۔ شہیر سیالوی نے نصاب تعلیم میں مجاہدین اسلام اور مجاہدین ختم نبوت کی سیرت و کردار کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرپرست اعلیٰ محافظان ختم نبوت پاکستان علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی نے کہا کہ زندگی کی آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مرکزی امیر محافظان ختم نبوت پاکستان علامہ اعظم علی نعیمی نے تحفظ ختم نبوت کے مشن کیلئے پوری دنیا میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ محافظ ختم نبوت نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان تحفظ ختم نبوت کے لئے معرض وجود میں آیا۔ شیخ الحدیث رضائے مصطفی نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ محمد علی نقشبندی، جنرل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت، علامہ محمد اصغر نورانی، علامہ نعیم عارف نوری، علامہ محمد انعام اللہ اشرفی، پروفیسر راؤ ارتضی اشرفی، صاحبزادہ مفتی وحید قادری، مفتی محمد ضیاء اللہ نورانی، صاحبزادہ پیر محمد بشیر احمد یوسفی، پروفیسر عطاء الرحمن رضوی، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری و، مولانا شاداب رضا نقشبندی، علامہ سلمان سیالوی، علامہ مفتی انوار طارق قادری، علامہ امداد اللہ نعیمی، قاری محمد افضل، مفتی محمد عمران حنفی، سول جج محمد عادل سرور، انجینئر محمد عدیل ثاقب، مولانا راحت عطاری، علامہ خلیق احمد اعوان، علامہ ظہور اللہ رضا، پیر سید شہوار عثمانی و دیگر علماء سمیت سینکڑوں زعماء، مذہبی سماجی سیاسی قائدین نے شرکت کی۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...