عمران خان کے کامیاب دورہ چین سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا

  عمران خان کے کامیاب دورہ چین سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا، چینی قیادت کی جانب سے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت وزیراعظم کی قائدانہ حکمت عملی اورکامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت مطالبہ ہے کہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی ان کشمیری بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بچوں کو جو دو ماہ کے کرفیو کے باوجود ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوج کا کوئی بھی ظلم و ستم ان کے جذبہ اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...