بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر مجالس عزا

بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر مجالس عزا

لاہور (پ ر) مسز عفت مصطفٰے کی جانب سے بی بی سکینہ کے یوم شہادت کے موقع پر تاریخی سالانہ مجلس عزا برائے خواتین آج بروز ہفتہ 12 اکتوبر کو 2 بجے دوپہر امام بار گاہ بلتستانیہ مین بازار اسلام پورہ میں ہو گی۔ سحر خواجہ، شمسہ بختیاری سوز خوانی اور ذاکرہ سیدہ زاہرہ نقوی خطاب کریں گی اختتام مجلس پر شبیہ تابوت بی بی سکینہ برآمد ہوگا۔دریں اثناء متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کی رہائش گاہ واقع 884 ایل بلاک سبزہ زار میں 2بجے دوپہر مجلس عزاء برائے خواتین منعقد ہو گی جس سے عالمہ روبینہ نقوی خطاب فرمائیں گی،اختتام مجلس نیاز امام تقسیم کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...