حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ دو لاشیں برآمد‘ خاتون کی خود کشی

      حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ دو لاشیں برآمد‘ خاتون کی خود کشی

چشتیان‘ وہاڑی‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ جام پور‘ رحیم یار خان (نمائندگان پاکستان) حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ دو لاشیں برآمد‘ خاتون کی خود کشی چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صدر پولیس نے چک 129/M کی ایک عورت شمیم اختر کی رپورٹ پر اس کے خاوند نذیر احمد عر ف جیرو کو قتل کر کے اس کی نعش کو 16/G کے قریب ایک درخت کے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر لٹکانے کے الزام میں عبدالسلام، محمد اختر، محمد خلیل سکنہ چک نمبر42/F کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بیوہ نے قومی شعبہ کیا ہے کہ ملزمان نے میرے خاوند کو قتل کر کے اس کی نعش کو درخت کے ساتھ گلے میں پھدا ڈال لٹکا دیا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ لڈن مکئی کی فصل سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، پولیس تھانہ لڈن نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی اور نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی لڈن منتقل کردیا گیا۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق جہانیاں کے رہائشی مرغی سپلائر ز کی گاڑی کو تھانہ مترو کی حدود میں حادثہ،ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے رہائشی پولٹری سپلائر علی احمد شیخ ڈرائیور بشارت علی کے ہمراہ مرغیوں کی پک اپ وین نمبری4105ایل ای پر وہاڑی کی جانب سے سپلائی دینے کے بعد جہانیاں کی جانب واپس آرہے تھے کہ اڈا86ڈبلیو بی گڑھا موڑکے قریب مرغیوں کی گاڑی اور ٹرک نمبری278ایف ڈی آئی کے مابین حادثہ ہو گیا جس کے نتیجے میں علی احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور بشارت علی شدید زخمی ہو گیاجسے رورل ہیلتھ سنٹر گڑھا موڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یونین کونسل اللہ آباد غربی کے معروف سیاسی سماجی رہنما محمد اجمل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ٗ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اللہ آباد غربی کے موضع رسول پور کا رہائشی نوجوان محمد اجمل ولد محمد سلیم گزشتہ روز موٹر سائیکل پر جام پور سے اپنے گھر کے لئے جارہے تھے کہ رسول پر سٹاپ کے قریب سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ میت گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ ان کے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی ٗ کاروباری شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء سابق کونسلر یونین کونسل اللہ آباد غربی ملک آصف خان وہوچہ ٗ معظم علی خان وہوچہ ٗ سید جند وڈہ شاہ بخاری ٗ ملک سعید خان وہوچہ ٗ محمد فضل پٹرولنگ پولیس ٗ نذیر احمد بازگیر ٗ ملک صہیب وہوچہ اور دیگر نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کاا ظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کی ہے۔ مرحوم محمد اجمل کے ورثا ء نے حادثہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شوہر سے جھگڑا،26 سالہ بیوی نے کالاپتھر پی خودکشی کرلی،5 کااقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق ظاہرپیر کی رہائشی26سالہ پروین بی بی کا اپنے شوہر محمدامین سے گھریلوکام کاج پر جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکرپروین بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا، حالت غیرہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں 11روز تک طبی امداد کے باوجود پروین بی بی جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں ظفر آباد کالونی کی رہائشی40سالہ بہار مائی، اوباڑو کی21سالہ ریحانہ بی بی، بھونگ کا13سالہ خان محمد، کوٹ فقیرا کا 32سالہ محمد جمیل اور مڈ منٹھار کارہائشی15سالہ محمد بلال شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...