ملک لاقانونیت کے باعث کرپشن کی دلدل میں دھنس گیا،اجمل ہاشمی

  ملک لاقانونیت کے باعث کرپشن کی دلدل میں دھنس گیا،اجمل ہاشمی

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اجمل ہا شمی نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں سسٹم نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہمارا ملک لاقانونیت کے باعث کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ موجودہ حکومت بھی کٹھ پتلی حکومت ہی ہے جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انہو ں نے مزید کہاہے کہ ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کا نظام بری طرح برباد ہو چکا ہے حکومت کس منہ سے تاجر برادری و عوام سے اضافی ٹیکس مانگ رہی ہے پہلے ہمیں دیئے جانے والے ٹیکسز کا ریٹرن تو فراہم کریں۔ ہمارے ملک میں پہلے عدلیہ اور ہسپتالوں کانظام درست کریں،تھانہ کلچر میں اصلاحات لائی جائیں اور ایجوکیشن نظام درست کیا جائے،ڈیم فنڈ جو حکومت نے اکٹھا کیا ہے اس کا آڈٹ کروایا جائے وہ پیسہ کہاں گیا۔

،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن پر سزائے موت کا قانون رائج ہونا چاہیے۔

ہاشمی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...