بیمار صنعتوں کی بحالی سے لاکھوں افراد کو روزگا ر میسر آئے گا،زکریا بٹ

  بیمار صنعتوں کی بحالی سے لاکھوں افراد کو روزگا ر میسر آئے گا،زکریا بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے کامیاب دورے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی دوسری جانب وزیراعظم نے ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث بیمار ہونے والی صنعتوں کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار میسر آئے گا اور ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا جبکہ وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں انٹرنشپ کا موقع ملے گا سرکاری ادارے نوجوانوں کو ان شعبوں میں انٹرنشپ کروائیں گے جن شعبوں میں نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے اپنا روزگار بھی کماسکیں اور دوسروں کے لئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن ختم کر کے ایسے اقدامات اٹھا دیے ہیں کہ ملک کو درپیش بحران حل ہونے لگے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلنے لگے ہیں تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو وزیراعظم عمران خان کی یہ کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں وہ ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ اب قوم انکے جھانسے میں نہیں آئے گی قوم ان لوگوں کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہوئی ایسے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا محب وطن لوگ ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں جس کا سب بڑا ثبوت یہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آنے لگی ہے جو معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...