علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کی درخواست مسترد، گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار

  علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کی درخواست مسترد، گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملہ پراداکار وگلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار رکھا۔میشا شفیع نے جنسی ہراسگی پرعلی ظفر کے خلاف کارروائی کے لئے صوبائی خاتون محتسب کی طرف سے درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف گورنر پنجاب کے پاس اپیل دائر کی تھی،گورنرپنجاب نے یہ اپیل اس بناء پر مسترد کردی تھی کہ خاتون نے معاملہ درست فورم پر نہیں اٹھایا۔گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ میں یہ اپیل دائر کی جسے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سماعت کے بعد مستردکردیااورگورنر کے فیصلے کو برقراررکھا۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -