ڈینگی لاروا ملنے پر فیکٹریوں،ہوٹلوں اور کباڑ خانوں کے مالکان پر مقدمات

ڈینگی لاروا ملنے پر فیکٹریوں،ہوٹلوں اور کباڑ خانوں کے مالکان پر مقدمات

فیروزوالہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ سیدہ تہنیت بخاری کی نگرانی میں مختلف ٹیموں نے مختلف مقامات پر فیکٹریوں اور کباڑخانوں کے کی سروے کے دوران چیکنگ کی، ڈینگی لاروا ملنے پر دو فیکٹریوں، چار کباڑ خانوں اور دو ہوٹلوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ نے ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنے سروے کو تیز رکھیں اور علاقے میں سپر ے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ سید ہ تہنیت بخاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ کا بھی دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...