مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا حراستی کیمپ بن چکا، عالمی برادری نوٹس لے: رضا بشیر تارڑ

مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا حراستی کیمپ بن چکا، عالمی برادری نوٹس لے: رضا ...

 اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے جب ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کیلئے کوشا ں ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں ان بچوں کو بھی فراموش نہیں کر سکتے،جنہیں قید میں رکھا گیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے حر ا ستی کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے۔گزشتہ روز اوٹاوا میں فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر تارڑ نے کینیڈین عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر فورم پر بے بس کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں اور عالمی برادری سے مطالبہ کریں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، پابندیوں کو ختم اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ان کے ناگزیر حق کے حصول کیلئے زور دیں۔ انکامزید کہنا تھا وسائل کی کمی کے باوجود پاکستان میں پبلک سیکٹر سرکار ی سطح پر چلنے والے سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ نجی شعبے کیساتھ ہم آہنگی کی کوششیں کررہا ہے، یہ جا ن کر تقویت مل رہی ہے کہ ڈی آئی ایل پاکستان کے تینوں صوبوں میں 124 بچوں کیلئے دوستانہ سکولوں کے کیمپس چلاتی ہے اور ان کا انتظام کرتی ہے، جس سے نرسری سے میٹرک تک کے طلبہ کو تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور کہاڈی آئی ایل جیسے ادارے غریب بچوں کو ان کی برادریوں کی معاشرتی اور معاشی بہتری کی مکمل صلا حیتوں کا ادراک کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پرصدر ڈی آئی ایل اوٹاوا جاوید سومرا نے تنظیم کے زیر انتظام سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا۔

رضا بشیر تارڑ

مزید : صفحہ آخر


loading...