حکومت تاجروں کی تجاویز کو معاشی پالیسی سازی میں شامل کرے،خادم حسین

حکومت تاجروں کی تجاویز کو معاشی پالیسی سازی میں شامل کرے،خادم حسین

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے حکومت ان کی پیش کردہ تجاویز کو ملک کی معاشی و تجارتی پالیسی ساز ی میں شامل کرے حکومت تاجروں کے اسلام آباد احتجاج اور ہڑتال کی کال کو سنجیدگی سے لے اور ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جائے شناختی کارڈ کی لازمی شرط کا خاتمہ اور فکسڈ ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ہڑتالیں ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر انتہائی خطرناک ہے ایک دن کی ہڑتال سے ملک کو اربوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے حکومت تاجروں کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرکے اس کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...