تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے ملک بھر میں یوم صدائے کشمیر منایا
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر ترین صورت حال پر ملک بھر میں ”یوم صدائے کشمیر“ منایا گیا۔مساجد میں جذبہئ جہاد کے فروغ کیلئے خطبات دیے گئے، اور مظلوم کشمیریوں کی مدد کو ایمانی اور قرآنی فریضہ قرار دیا گیا۔اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام چونگی نمبر14 سے چوک حسین آگاہی تک مرکزی آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اور تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد عبد العلیم جلالی نے کی۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔حالیہ گھمبیر صورت حال میں آزادی کشمیر کیلئے تقریر یا انسانی زنجیرکی نہیں شمشیر کی ضرورت ہے