عالمی برادری دہشتگردی کی بنیا دی وجوہات کے خاتمے کی کوشش تیز کرے: ملیحہ لودھی

  عالمی برادری دہشتگردی کی بنیا دی وجوہات کے خاتمے کی کوشش تیز کرے: ملیحہ ...

نیویارک (آئی این پی) پاکستان نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے اور بعض مذاہب کی توہین کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کی قانونی امور سے متعلق چھٹی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی برادری کودیرینہ تصفیہ طلب تنازعات، طاقت کے غیرقانونی استعمال، جارحیت،غیرملکی تسلط اور لوگوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے مسائل سمیت دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کااعادہ کیا۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ اسلام اوراسلامی عقائد کوغیرمنصفانہ اورجانبدارانہ طورپر پیش کرنا ناقابل قبول ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف نفر ت انگیزکارروائیوں اور اشتعال انگیزتقاریر سے نہ صرف خلیج کے خطے کے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آئی ہے بلکہ اس سے اسلامی دنیا اورمغرب کے درمیان غلط فہمیاں بھی پیدا ہوئی ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ملیحہ لودھی

مزید : صفحہ آخر


loading...