پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بنک اکاؤنٹس ہیں،گورنر سٹیٹ بینک

 پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بنک اکاؤنٹس ہیں،گورنر سٹیٹ بینک

  اسلام آباد(آن لائن) گورنر اسٹیٹ بنک  آف پاکستان رضا باقرنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بنک اکاؤنٹس ہیں۔گورنر اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  سعودی عرب میں بھی خواتین کے بنک اکاؤنٹس 58 فیصدہیں۔رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کوبنکنگ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمرشل بنکوں کوخواتین کے لیے خصوصی سروس متعارف کرانی چاہیے۔انہوں نے  کہا کہ کوئی بھی مذہب خواتین کومالیاتی امورسیدوررہنیکادرس نہیں دیتا،پاکستانی خواتین کا بھی حق ہے کہ وہ مالیاتی امور میں  آگے آئیں۔گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے تمام بنکوں کوخواتین کے لیے   آسان بنکاری نظام متعارف کرواناچاہیے۔ 

گورنر سٹیٹ بینک

مزید : صفحہ آخر


loading...