ریگل سٹی گوجرانوالہ میں عالمی معیا ر کی رہائشی سہولیات فراہم کریں گے: شیخ اکبر بادشاہ

  ریگل سٹی گوجرانوالہ میں عالمی معیا ر کی رہائشی سہولیات فراہم کریں گے: شیخ ...

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ریگل سٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو انٹرنیشنل لیول کی سہولیات فراہم کرنا ہے ان خیالا ت کااظہارچیف ایگزیکٹو ریگل سٹی شیخ اکبر بادشاہ  نے ریگل سٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب میں گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈویلپر اور بلڈرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔شیخ اکبر  بادشاہ نے مزید کہا کہ ریگل سٹی میں انٹرنیشنل لیول کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے ڈویلپر کا مجھ پر اعتماد کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کے ریگل سٹی میں کوئک رسپانس فائر فائٹنگ اور ایمبو لینس سسٹم متعارف کروایا جائے گا سوسائٹی کے اندرEmergency SOS Booth کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی،  جدیدترین اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کا آغاز کیا جائے گا جس سے سوسائٹی کے رہائشیوں کے علاوہ دوسرے شہری بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے یہ ٹرانسپورٹ پندرہ سے بیس منٹ میں پورے شیخوپورہ کا احاطہ کرے گا۔ اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائٹی میں بہترین اسلامک لائبریری کا قیام جہاں مردوں اور خواتین پر سکون ماحول میں اسلامی کتب کا مطالعہ کرسکیں گے، سوسائٹی میں تمام اہم نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈز کی مختلف برانچز کا آغاز کیا جائے گا جس میں گارمنٹس، شوز، جیولری، کاسمیٹکس، فوڈ،فیشن اور گراسری کی وہ ملٹی نیشنل چیز بھی شامل ہیں جو تاحال شیخوپورہ میں بھی موجود نہیں۔سوسائٹی ممبران کے لیے جدید فیملی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جس پر% 10 فیصد تا5%ڈسکاونٹ دیاجائے گا یہ کارڈ صرف سوسائٹی میں رہائش پذیر ممبران کیلئے  ہونگے جو کہ بلیو کیٹیگری،سلور کیٹیگری،اور گولڈ کیٹیگری،پلاٹینیم کیٹیگری میں دستیاب ہونگے، ان کارڈ کے ذریعے آپ کو نہ صرف خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا بلکہ سوسائٹی میں واقع تمام پروجیکٹس پر خاطرخواہ سہولت بھی دی جائے گی،نائن فور گالف کلب اور کمیونٹی سینٹر جدید سہولیات سے مزین ہسپتال پاکستان میں پہلی بار 200 فٹ اونچے ریسٹورنٹ کا قیام ،شیخ زیدمسجد،پانی بجلی اور ٹیلیفون کی سہولت، مکمل چاردیواری اور سوسائٹی کا قبرستان،پارک کا قیام تفریح کے لیے سینما ہال،بچوں کے لیے پلے اسٹیشن، کمرشل پلازہ اور کاروبار کے لیے سینٹر، اسکول اور کالج کا قیام جدیدترین واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے ساتھ ماسٹر کے سوسالہ گارنٹی کے ساتھ پاکستان کا سب سے ایڈوانس سیوریج سسٹم  اور چوبیس گھنٹے پاور سپلائی بھی دی جائے گی۔

ریگل سٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...