انگریزی اخبار کی خبربے بنیاد،من گھڑت،حقائق کے منافی ،نیب ترجمان

    انگریزی اخبار کی خبربے بنیاد،من گھڑت،حقائق کے منافی ،نیب ترجمان

  



اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو نے ایک انگریزی اخبار میں 08 اکتوبرکو نیب سے متعلق اداریہ کو حقائق کے منافی، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم صحافتی ادارے کو قومی احتساب بیوروکے بارے میں نا زیبا زبان استعمال کرنے سے یہ سوچنا چائیے تھاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بدعنوانی اور اقربا پروری کو لعنت قرار دیا تھا، نیب کے موقف اور آواز کو دانستہ طورپر دبانے کی کوشش کی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال بزنس کمیونٹی کے ملک کی ترقی اور خوشحال میں کردارکوہمیشہ اہمیت دیتے ہیں،اخبار نے بغیر کسی تحقیق اور ریسرچ کے ملک کے ایک معتبر ادارے نیب کو اپنے اداریہ میں ہدف تنقید بنایا جس کی نیب سختی سے مذمت کرتا ہے اور امید ہے روزنامہ نیب کی وضاحت کو نہ صرف نمایا ں طور پر اپنے اخبار میں شائع کرے گا بلکہ مستقبل میں نیب کا موقف لیے بغیر نیب کے بارے میں بے بنیاداور حقائق کے منافی پراپیگنڈہ کرنے سے گریز کرے گا جو کہ اس کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

نیب

مزید : صفحہ آخر


loading...