کار کے رینٹل ریفرنس، ملزم رسول محسود کاجسمانی ریمانڈ منظور

  کار کے رینٹل ریفرنس، ملزم رسول محسود کاجسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے کار کے رینٹل ریفرنس میں ملزم رسول خان محسود کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گزشتہ روزنیب کی جانب سے سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کو جج محمد بشیر کے روبرو پیش کر دیا گیا۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ کا وکیل ہے۔ ملزم نے کہاکہ نہیں سر میرا کوئی وکیل نہیں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آج ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ اس کیس میں پہلے تفتیش نہیں ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ پہلے تفتیش ہوئی ہے لیکن پہلے ریفرنس میں رسول خان محسود ملزم نہیں تھے۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ انور بروہی اس وقت سی ای او تھے انہوں نے پلی بارگیننگ کی یہ اس وقت ایم ڈی تھے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم پر کیک بیکس اور اجتیارات کا ناجائز استعمال کا الزم ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم سے مزید تفتیش اور ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔نیب نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم رسول خان محسود کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

رینٹل کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...