ملکی دفاع کیلئے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پرہیں،چوہدری سرور

  ملکی دفاع کیلئے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پرہیں،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں مگر احتساب،شفافیات اور میرٹ پر کسی سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہے حکومت اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کر نا ہوگا۔عوام کو صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے50این جی اوز نے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے نام سے تیزی کیساتھ کام شروع کردیا ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں قائم مقام نائب صدر این یو ڈی میجر جنرل آصف علی کی سربراہی میں ملاقات کر نیوالے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایوارڈتقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ ایوارڈ تقر یب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور،سنٹر ل پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی،اخوات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب اور چائلد بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سائرہ احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افواج پاکستان کے شہداء کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سر حدوں کی حفاظت کیلئے جانیں قر بان کر نیوالوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ سمیت جب بھی پاکستانی قوم پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو افواج پاکستان حکومتی اداروں کیساتھ ملکر جس طر ح کام کرتی ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اورپوری قوم افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ صرف حکومت یا افواج پاکستان نے ہی نہیں سیاستدانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کر نا ہے۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...