عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح، میاں اسلم اقبال

  عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح، میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں،نا جائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر مہنگائی کی روک تھام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کا آغازہو چکا ہے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔آٹا،چینی،گھی اور روٹی سمیت 18اشیاء ضروریہ کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔منافع خوروں کے خلاف مجسٹریٹ موقع پر کارروائی کریں گے۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا بھی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کرے۔عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔عام آدمی کو روز مرہ استعمال کی اشیاء میں مشکل نہیں آنے دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی سالانہ اوزان فیس ختم کرکے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔اس اقدام سے دو لاکھ چھوٹے دکانداروں کو فائدہ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے اب چھوٹے دکانداروں کو انسپکٹر چیک نہیں کر سکیں گے اور ترازو فیس کے خاتمے سے عام دکانداروں کو یلیف ملے گا۔ریڑھی اور کھوکھے والابھی اوزان کی فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کسی صورت برداشت نہیں،کم تولنے اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ناپ تول اور قیمتوں کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی ہر قیمت پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔دریں اثنا محکمہ صنعت وتجارت نے ترازوں فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق اس اقدام سے بلاواسطہ 100گرام سے 20کلوگرام اوزان کے پیمانوں پر فائدہ ہو گا۔
میاں اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -