سموگ کے پیش نظر سیوریج لائنو ں کی صفائی کا کام 15اکتوبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

سموگ کے پیش نظر سیوریج لائنو ں کی صفائی کا کام 15اکتوبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور (جنرل رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے گزشتہ روز مراسلہ جاری کیا جس میں آپریشن ونگ کے فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ چند سالوں میں اکتوبر کے آخر اور نومبر کے اوائل میں پورے پنجاب میں سموگ کے بادل چھا جاتے ہیں اور شہر سموگ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں صحت اور معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں لہذٰا سموگ کے خدشات کے پیش نظر تمام ڈرینوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاری کام 15 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے۔سموگ کے دوران بڑی مشینری اور گاڑیوں کی نقل حرکت محدود رکھی جائے۔اگر کوئی ایمر جنسی ہو تو ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشن سے باقاعدہ تحریری اجازت لی جائے۔جنریٹرز غیر ضروری استعمال نہ کیے جائیں اور سموگ کے خطرات کو کم کرنے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا جائے۔دوسرے مراسلے کے مطابق شہر میں مون سون کیلئے لگائے گئے 35 ایمر جنسی کیمپ اختتام پذیر ہو گئے اور ان میں ڈیوٹیوں پر مامور عملہ اور مشینری کو ہدایت کی گئی ہے کہ عملہ اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں جا کر اپنی سابقہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے مون سون کی طرح اچھی کار کردگی کا تسلسل جاری رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...