14سالہ لڑکی کے اغواء کے خلافقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  14سالہ لڑکی کے اغواء کے خلافقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی)چودہ سالہ عائشہ شفیق کو اغوا کرنے کے خلاف توجہ دلاو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع،توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا،کیا یہ درست ہے 14 سالہ عائشہ شفیق کو گھر سے اغوا ء کیا گیا ہے؟کیا یہ بھی درست ہے کہ غوث اعظم کالونی کے رہائشی شفیق الرحمن کی بیٹی عائشہ شفیق کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے؟کیا درست ہے پولیس 14 سالہ عائشہ کو آٹھ روز گزرنے پر بھی بازیاب نہ کرا سکی ہے؟پولیس عائشہ کی بازیابی کیلئے کیا قدامات کر رہے مکمل تفصلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...