حکومت کو ڈینگی پر قابو پانے کا طریقہ معلوم نہیں،عظمیٰ بخاری

حکومت کو ڈینگی پر قابو پانے کا طریقہ معلوم نہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر ڈینگی کی وجہ سے ڈی سی ہٹایا جا سکتا ہے وزیر صحت کیوں نہیں ہٹائی جا سکتی؟اس حکومت کو معلوم ہی نہیں ڈینگی پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔پنجاب اسمبلی اس وقت ڈینگی انتہاء اہم اور سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ہم نے کہا کہ اجلاس کو جمعہ کے بعد بھی چلایا جائے لیکن حکومت ڈینگی پر جواب نہیں دی سکی اور اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ہم کو ڈینگی برادران کہتے تھے لیکن ہم نے اس پر قابو پایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا اگر ڈینگی کی وجہ سے ڈی سی ہٹایا جا سکتا ہے وزیر صحت کیوں ٹھہری ہوئی ہیں۔ڈی سی لاہور کو محفوظ راستہ دیا گیا وہ کھلے عام پیسے مانگ رہی تھی۔فیاض چوہان نے بیٹے کہ نمبر لگوایے اسے کیوں نہی ہٹایا گیا۔عامر کیانی کو اودیات میں گھپلے پر ہٹایا گیا۔نہ وزیراعلی کام کرنے کے قابل ہے نہ کا بینہ۔عمران خان کہتا تھا ایک بندہ بھی مر جائے تو اسے استعفی دینا چاہیے جو پنجاب میں ڈینگی سے ہلاک ہوئے ہیں انکا جواب کون دے گا۔اگر ان میں شرم ہے تو وزیر اعلی اور وزیر صحت کو مستعفی ہونا چاہیے۔ جاں بحق افراد کے موت کا پرچہ وزیر صحت کیخلاف درج ہونا چاہیے۔