پی ٹی آئی عوام حکومت، دھرنوں، مارچ سے جانیوالی نہیں:  عمر ایوب خان 

  پی ٹی آئی عوام حکومت، دھرنوں، مارچ سے جانیوالی نہیں:  عمر ایوب خان 

میانوالی(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایو ب خان نے کہا ہے دھرنوں اور مارچ سے پی ٹی آئی حکومت نہیں جانیوالی یہ عوامی حکومت ہے اور عوام کے ووٹ سے ہی بنی ہے،لوٹے لٹیروں کے گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہوگا یہ مارچ کر کے اپنا شوق پورا کریں ہم انہیں سب سہولیات دیں گے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں جنہوں نے عوامی و ملکی پیسہ بیدردی سے لوٹا، ہم ان سے پائی پائی وصول کریں گے نیب نے اپنا کام تیز کر دیا ہے یہ لوگ ایک دوسرے کے بچاو کیلئے ساتھ ہیں، واپڈا اب مستحکم ہو چکا ہے اور ترقی کی راہ پہ ہے عوام کو اب بھی سستی بجلی دے رہے ہیں، لوڈشیدنگ بہت کم ہو چکی ہے وزیر اعظم کے احکامات پر عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عو ا می سہو لت کیلئے فیسکو میانوالی سرکل کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ میانوالی میں ریو نیو آفس اور کنسٹرکشن ڈویڑن بھی بنا دیئے گئے ہیں یہ جملہ دفاتر یکم نو مبر سے آپریشنل ہو جائیں گے۔عملے کی کمی دورکر نے کیلئے فیسکو میر ٹ پر بھر تیاں کر یگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز ضلع کو نسل کے سبزہ زار میں ایک عوامی کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کشمیر کی آزادی اب نزدیک ہے،وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیامیں کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن واضح کر دی ہے اور دنیا بھر کے دوست ممالک میں جا کر حالات سے آگاہ  بھی کر رہے ہیں، ہماری حکومت کہیں نہیں جاتی اپوزیشن کی سو جماعتیں بھی اکٹھی کیوں نہ ہو جائیں انشاء اللہ ہمیں کچھ نہیں ہو گا، بڑی طاقت عوام جو ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں میانوالی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور آئندہ چھ ما ہ میں اس کے جملہ مسا ئل حل کئے جا ئیں گے۔بو سید ہ لا ئنز، پو لز اور وولٹیج کی کمی و بیشی دور کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جار ہے ہیں۔انہوں نے عوامی مطالبہ پر فیسکو کے زیر انتظام علا قہ ٹولہ با نگی خیل کو فیسکو سے منسلک کر نے کے احکا مات بھی دیئے۔

عمر ایوب

مزید : صفحہ آخر


loading...