126دن دھرنا دینے والے آزادی مارچ سے گھبرائے ہوئے ہیں،پیر اشرف

126دن دھرنا دینے والے آزادی مارچ سے گھبرائے ہوئے ہیں،پیر اشرف

فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ 126دن دھرنا دینے والی پارٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں (ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت کے ممکنہ اعلان سے گھبرائی ہوئی ہے، وزراء اور مشیر حکومتی کام کاج چھوڑ کر سارا وقت اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے پر صرف کررہے ہیں نا اہل حکمران آگاہ ہیں کہ (ن) لیگ آزادی مارچ میں شریک ہوئی توریت کی دیواروں پر کھڑی انکے اقتدار کی بلڈنگ فوری زمین بوس ہو جائے گی، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل تک حکمران احتجاج کرنے کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کو کنٹینر اور شرکاء احتجاج کو کھانا دینے کی آفر کررہے تھے اور آج اپوزیشن کے احتجاج کے خوف سے بوکھلائے ہوئے ہیں اور آزادی مارچ روکنے کیلئے ہر حربہ اختیار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور بعض حکومتی وزراء، مشیر اور ارکان اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے خلاف جو منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں وہ الٹا انہیں کے گلے پڑنے والا ہے عوام حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں اور یوٹرن کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...