وزیر اعظم کا صنعتی اصلاحات لانے کا اعلان خوش آئند ہے،انصر مجید

وزیر اعظم کا صنعتی اصلاحات لانے کا اعلان خوش آئند ہے،انصر مجید

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2ماہ میں صنعتی اصلاحات تیار کرنے کی ہدایت انتہائی خوش آئند ہے۔معاشی نظام مستحکم بناکر ملکی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔معاشی استحکام سے ہزاروں بے روزگاروں کو ملازمت کی سہولت دستیاب ہوگی۔نجی سیکٹر کو ملکی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ تاجر برادری کو ملک میں ہر قسم کی صنعتی آزادی حاصل ہے۔صنعتکاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی کیلئے کرپشن کو دور کرنا ہوگا۔ہر قسم کی ہچکچاہٹ دور کرنے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتکار اور مزدور کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا دائرہ کار بڑھا کر ملکی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...