مولانا فضل الرحمن جس کشتی میں   سوارہوں گے وہ ڈوبے گی، فیاض 

   مولانا فضل الرحمن جس کشتی میں   سوارہوں گے وہ ڈوبے گی، فیاض 

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا  ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اس لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مولانا جس کشتی میں سوارہوں گے وہ ڈوبے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب جس موٹر سائیکل پر سوار ہوں گے وہ پنکچر ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کرپشن کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کی منافقت میں کئی برسوں سے بے نقاب کر رہا ہوں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان مفاد پرست لیڈر ہیں۔

 فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...