اینٹی کرپشن ساہیوال نے قبضہ مافیا سے 42 ایکڑزمین واگزار کرا لی

    اینٹی کرپشن ساہیوال نے قبضہ مافیا سے 42 ایکڑزمین واگزار کرا لی

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن ساہیوال نے سرکاری زرعی زمین 42 ایکڑ ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی ہے،اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت12 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے،واگذار کروائی گئی زمین کا قبضہ متعلقہ ایس ڈی او محکمہ نہر کے حوالے کردیا گیاہے،واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہرنفیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

اینٹی کرپشن

مزید : صفحہ آخر


loading...