عمران فارو ق قتل کیس، شواہد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،برطانوی گواہاں طلب

    عمران فارو ق قتل کیس، شواہد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،برطانوی گواہاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہوں کو طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے تین افسران 6نومبر کو عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر برطانوی حکومت سے حاصل شواہد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عمران فاروق قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج،آلہ قتل اور فرانزک رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت میں کہا کہ تین گواہان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جبکہ 20 ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں گے جس پر عدالت نے تین برطانوی گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے حکم دیا کہ میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے تین افسران 6نومبر کو عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔عمران فاروق قتل کیس میں مقتول کی پوسٹمارٹم رپورٹ، ریکوری میمو اور انویسٹی گیشن افسر سمیت 23 گواہوں کے بیانات بھی برطانوی شواہد میں شامل ہیں جب کہ ضمنی چالان کے مطابق 23 برطانوی گواہان بیان قلمبند کروائیں گے۔
 عمران فاروق قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -