ڈی جی اور ڈائریکٹر حج کی سعودیہ میں سروس مکمل، 14اکتوبر کو وطن واپس آئینگے

      ڈی جی اور ڈائریکٹر حج کی سعودیہ میں سروس مکمل، 14اکتوبر کو وطن واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج سعودیہ میں اپنی فارن سروس مکمل کرنے کے بعد 14اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے،ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی،ڈائریکٹر سید امتیاز شاہ 15اکتوبر کو وزارت مذہبی امور میں رپورٹ کریں گے،دونوں ذمہ داران کو گزشتہ4حج اپریشن مکمل کرانے کا اعزاز حاصل ہے،نئے ڈی جی حج ابرار احمد مرزا،ڈائریکٹر ساجد منظور اسعدی16اکتوبر کو آئندہ تین سال کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے،سبکدوش ہونیوالے ڈی جی ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے4سالہ دور کو وزارت مذہبی امور کی تاریخ کا شاندار دور کہا جا رہا ہے،انہوں نے اپنے دور میں سرکاری حجاج کیلئے اچھی اور سستی عمارتوں کے حصول کیساتھ ساتھ حاجیوں کیلئے نئی ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور منیٰ،عرفات میں جدید سہولتوں کون یقینی بنایا،ہوپ سے بڑا کریڈٹ ان کے دور میں کمیشن مافیا سے نجات ملی اور تمام عمارتیں اوپن ٹینڈر کے ذریعے حاصل کرنے کی روایت قائم ہوئی۔
 ڈی جی حج

مزید :

صفحہ آخر -