ہوپ کے انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں،علامہ ایم حسین اکبر 

    ہوپ کے انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں،علامہ ایم حسین اکبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جعفریہ حج وعمرہ زیارات ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبرنے19  اور20اکتوبر کو ہونیوالے ہوپ کے انتخابات ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا،علامہ محمد حسین اکبر نے ہوپ الیکشن کے دن شیعہ حج آرگنائزر کی پاکستان میں عدم موجودگی کو بنیاد بنا کر ڈی جی ٹی او،چیئرمین ہوپ،الیکشن کمیشن کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ دئیے گئے الیکشن شیڈول کے دنوں میں ہمارے سارے ممبران چہلم امام حسین کے سلسلے میں عراق میں ہوں گے،ممبران کی اتنی بڑی تعداد اپنا جمہوری حق استعمال نہیں کر سکے گی اس لیے الیکشن آگے کیا جائے تاکہ اہل تشیع ممبران بھی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔ 
علامہ ایم حسین اکبر 

مزید :

صفحہ آخر -