بی آ ئی ایس پی کا بنک سروس چارجز کی مد میں 2ارب کی بچت کا منصو بہ

  بی آ ئی ایس پی کا بنک سروس چارجز کی مد میں 2ارب کی بچت کا منصو بہ

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مثالی نظم ونسق کانمونہ بنانے کیلئے کئی پالیسی اقدامات کئے جارہے ہیں، بی آ ئی ایس پی کی جانب سے بائیو میٹرک کی بنیاد پر ادائیگی کا نظام وضع کرنا ایک اچھا قدم ہے جس کا مقصد اچھا نظم ونسق ' شفافیت اور استفادہ کرنے والوں کیلئے ادائیگی کے نظام میں بہتری یقینی بنانا ہے، نئے مالیاتی اداروں میں شفاف اورمسابقتی انداز میں بھرتیوں کاعمل خدمات کی فراہمی اوردھوکادہی کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم پیشرفت ہے، ان خیا لا ت کا اظہار ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ' بنک الفلاح اور حبیب بنک کے درمیان معاہدوں پردستخط کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ادائیگی کا نیا نظام حکومت کے پرچم بردار احساس پروگرام کے تحت وزیر اعظم کے غریب خواتین کی ”ون وومن ون اکاؤنٹ“ کے ذریعے مالی نظام میں شمولیت کے وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔بڈنگ کے عمل اور نئے بھرتی ہونیوالے مالیاتی اداروں کی جانب سے کم سروس چارجز پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ نئے معاہدوں کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ بنک سروس چارجز سے دو ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ رقم غریب خاندانوں کی مزید امداد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی

مزید : صفحہ آخر


loading...