دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ سمجھ کر حل کر نے کیلئے کردار ادا کرے: صادق سنجرانی

  دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ سمجھ کر حل کر نے کیلئے کردار ادا کرے: صادق ...

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ناروے کے سفیر ایرکسن یلگونر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں ناروے کے سفیر کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں گزشتہ67 دن سے کرفیو نافذ مقبوضہ وادی کو اوپن جیل بنا دیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گھروں میں محصور، بچے،عورتیں، بزرگ مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ دنیا اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کر دار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ ناروے مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وجبر روکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ دوطرفہ روابط، تجارتی معاونت، پارلیمانی تعلقات و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری اور تعاون کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ نارویجین سفیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ہمارے لئے بھی باعث تشویش ہے،ناروے میں قیام پذیر پاکستانی ناروے کی ترقی میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان موثر انداز میں اپنا کردار اد ا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ناروے پاکستان سے میڈیکل اور دیگر شعبوں میں افرادی قوت کیلئے مزید مواقع پیدا کرے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے شعبے خصوصاً فٹ بال میں دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کر سکتے ہیں۔ نارویجین سفیر نے کہاکہ پاکستان کی فٹ بال ایسوسی ایشن اور ناروے کی فٹ بال ایسوسی ایشن ایک دوسرے سے معاونت کر سکتے ہیں۔

صادق سنجرانی

مزید : صفحہ آخر


loading...