پاکستان کی حمایت اور ہمدرد ی کشمیریوں ساتھ ہے ،سیکریٹری خارجہ

  پاکستان کی حمایت اور ہمدرد ی کشمیریوں ساتھ ہے ،سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاہے کہ کشمیری جس دکھ سے گز ررہے ہیں،پاکستان کی حمایت اور ہمدردی ساتھ ہے۔جمعہ کو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے بعد دفتر خارجہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری جس دکھ سے گز رہے ہیں پاکستان کی حمایت اور ہمدردی انکے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ 1947 میں اس تنازع کے شروع سے ہی پاکستان کی سیاسی و سفارتی مدد کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست کے بعد سے کشمیر کے معاملے کو وزیر اعظم نے خود لیڈ کیا ہے،دفتر خارجہ کے سٹاف کی کوششوں سے ہمیں سفارتی محاظ پر کامیابی ملی ہے۔

سیکریٹری

مزید : صفحہ آخر


loading...