ایف آئی اے کو ناصر بٹ کے خاندان کو ہراساں نہ کرنے کاحکم

  ایف آئی اے کو ناصر بٹ کے خاندان کو ہراساں نہ کرنے کاحکم

 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ناصر بٹ کے خاندان کے افراد کو ہراساں نہ کرنے کاحکم دیدیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طہرمن اللہ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ کے خاندان کے افراد کی درخواست پر سما عت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے درخواست گزاروں کو ناصر بٹ سے رشتے داری کے باعث ویڈیو کیس میں ملوث کرنا چا ہتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے صرف رشتے داری کی وجہ سے ایف آئی اے کسی ملزم کے عزیزواقارب کو ہراساں نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ایف آئی اے حکم

مزید : صفحہ آخر


loading...