فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں سالانہ 171ارب روپے کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں سالانہ 171ارب روپے کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر میں 171ارب روپے کی کرپشن، مالی بدعنوانی اور مالی بے قاعدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد ابھی تک ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی اصلاحات پیکیج سامنے نہیں لائے بلکہ سابقہ قواعد اور قوانین کے تحت معاملات چلائے جارہے ہیں۔آڈٹ حکام نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر میں کمزور فنانشل مینجمنٹ کی وجہ سے 94ارب روپے کی مالی بے قاعدگیاں کی جاتی ہیں۔ حکمران اور چیئرمین ایف بی آر سمجھ بوجھ سے کام لیں  تو 94 ارب روپے کی بے قاعدگیاں ختم کرکے یہ فنڈز قومی خزانہ میں جمع ہوسکتے ہیں جبکہ کمزور نظام کے تحت ایف بی آر کے حکام ہر سال 94ارب روپے کی کرپشن کرجاتے ہیں آڈیٹر جنرل نے کہا ہے کہ آڈٹ حکام کی نشاندہی پر 39 ارب 41 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جبکہ 2016ء میں 26 ارب روپے کی ریکوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایف بی آر میں کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -