نیب ملتان کا لیہ میں آپریشن‘غیر قانونی کالونی بنانے پر دو افراد گرفتار

نیب ملتان کا لیہ میں آپریشن‘غیر قانونی کالونی بنانے پر دو افراد گرفتار

ملتان (وقائع نگار)) نیب ملتان نے لیہ میں غیر قانونی ہاسنگ منصوبہ شروع کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق نیب ملتان نے غیر قانونی طریقے سے جاری منصوبے کینال ویو ہاوسنگ سکیم میں ظفر اقبال اور رضا ملک کو گرفتار کیاہے نیب ملتان نے احتساب عدالت سے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمان نے چودہ سال گزرنے کے بعد بھی کینال ویو ہاوسنگ سکیم میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے ملزمان نے رہائشی منصوبے کی بیس فیصد(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

زمین ٹی ایم اے لیہ کے نام بطور گارنٹی نہیں رکھوائی ملزمان پر مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے

نیب ملتان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...