صحافی معاشرے کا سرمایہ‘ مسائل حل کرنیکی کوشش کروں گا‘ سمیع الحسن گیلانی

  صحافی معاشرے کا سرمایہ‘ مسائل حل کرنیکی کوشش کروں گا‘ سمیع الحسن گیلانی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) علاقہ کی ترقی اورمسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآواز بلندکرتامیری ذمہ داریوں میں شامل ہے سیاست سے زیادہ عوامی خدمت پریقین رکھتاہوں کارکن صحافی معاشرے کاسرمایہ ہیں صحافیوں کی دل وجان سے قدر اورمسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کروں گا۔ ان خیالات کااظہار ممبرقومی اسمبلی سیدسمیع الحسن گیلانی نے بہاولپوریونین آ ف جرنلسٹس(دستور) کے ذیلی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

یونٹ احمدپورشرقیہ یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ احمدپورشرقیہ کی صحافی برداری نے ہمیشہ مثبت صحافت کوترجیح دی ہے اورعلاقائی مسائل کی نشاندہی کیلئے میری بھرپور معاونت کی ہے میں ان کارکن صحافیوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے کارکن صحافیوں کے مالی مسائل کے حل اور ہاکروں کیلئے پاکستان بیت المال سے مفت سائیکل دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔صدربہاولپوریونین آف جرنلسٹس شاہداختربلوچ نے کہاہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور) ملک کی واحدتنظیم ہے جس کوحکومتی سطح پرپذیرائی حاصل ہے انہوں نے کہاکہ پی ایف یوجے(دستور) کارکن صحافیوں کے مسائل حل اوران کومعاشی تحفظ دینے میں ہرممکن اقدام کررہی ہے بہاولپوریونین آف جرنلسٹس (دستور) پی ایف یوجے کی ذیلی تنظیم ہے جس کایونٹ احمدپورشرقیہ میں بھی قائم کردیاگیاہے ا سطرح بہاولپورڈویژن بھرمیں تحصیل سطح پرصحافتی یونٹس قائم کررہے ہیں جس کے ذریعے کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل اوردوران صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش آنیوالی رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ صدرپریس کلب بہاولپور واسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور) نصیراحمدناصرنے کہاکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اورمسائل کاحل اولین ترجیح ہے اورمیں ملنے والی صحافتی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھانے کی ہرممکن کوشش کرتاہوں۔ اس موقع پرصدراحمدپورشرقیہ یونین آف جرنلسٹس سیدناصرمحمودرضوی جنرل سیکرٹری احمدخان بابر، نائب صدربی یوجے شیخ عزیزالرحمن، ممبر ایگزیکٹو کونسل پی ایف یوجے، ریاض احمدبلوچ اوردیگرنے بھی خطاب کیا آخرمیں مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی سیدسمیع الحسن گیلانی نے نومنتخب عہدیداران احمدپورشرقیہ آف جرنلسٹس سے حلف بھی لیا بعدازاں سیکرٹری جنرل بہاولپور یونین آف جرنلسٹس(دستور) محمدیاسین انصاری نائب صدر بی یوجے چوہدری آصف محمود، کوآرڈی نیٹر بی یوجے عبداللہ جاوید اوردیگرنے کارکن صحافیوں کو یونین کے کارڈز بھی تقسیم کیے اس تقریب میں صحافیوں کے علاوہ تاجر برداری انتظامی افسران، سول سوسائٹی اوردیگرطبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...