بہترین خدمات: راؤ محمد قاسم دوبارہ 3سال کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا تعینات

    بہترین خدمات: راؤ محمد قاسم دوبارہ 3سال کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا تعینات

ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سپریٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گریڈ 19 راؤمحمد قاسم کو واسا

(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ملتان میں بہترین خدمات سرانجام دینے پردوبارہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ان کی یہ تعیناتی تین سال کے عرصے پر مشتمل ہوگی گورنر پنجاب کی طرف سے سمری منظور کیے جانے بعد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے واضح رہے کہ راؤ محمد قاسم کی گریڈ 19 کے عہدے پر ریگولر ترقی کے بعد ان کو ایم ڈی واسا ملتان کے عہدے سے تبدیل کرکے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں چیف انجینئر نارتھ پنجاب آفس میں ڈائریکٹر ورکس اینڈ ایڈمن کے عہدے پر تبدیل کردیا گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...