محکمہ ریلوے‘ مختلف سٹیشنوں سے سٹاپ ختم‘ مسافروں میں تشویش کی لہر

  محکمہ ریلوے‘ مختلف سٹیشنوں سے سٹاپ ختم‘ مسافروں میں تشویش کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو15اکتوبرسے نافذہونے والے نظام الاوقات میں متعددٹرینوں کومختلف اسٹیشنوں پرعارضی متعددکومستقل سٹاپ دے دیئے ہیں جبکہ متعددمختلف اسٹیشنوں سے سٹاپ ختم کردئیے ہیں تفصیل کے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

مطابق پشاوراورکراچی کے درمیان کنڈیاں کوٹ ادوکشمورچلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کوفاضل پورڈھنڈی،لاہورکراچی کے درمیان چلنے والی فریدایکسپریس کومرادچشتی،ملتان راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس کاچھب،کلورکوٹ،دریاخان،کڑوراورپیپلاں اسٹیشنوں پرمیانوالی ایکسپریس کاپائی خیل،کراچی سٹی میرپورخاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس کامیٹنگ اسٹیشن پرکوٹلی روہری کوٹلی کے درمیان چلنے والی مہنجوڈاروپسنجرکا سہراسٹیشن پرعارضی جبکہ لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس کاکوٹ لکھپت،ملتان راولپنڈی ملتان چلنے والی تھل کاپیپلاں ا سٹیشن پرمستقل سٹاپ دیاگیاہے۔اسی لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی ملت کاشدادپور،ملتان لاہورملتان کے درمیان چلنے ولی موسیٰ پاک کاپتوکی،کراچی راولپنڈی کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام لاہورکینٹ،ملتان سرگودھاملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ڈھرالہ،لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس کالاہورکینٹ،ملتان راولپنڈی ملتان کے درمیان چلنے والی مہرکابدھ،اورپشاورکوئٹہ پشاورچلنے والی جعفرایکسپریس کالاہورکینٹ اسٹیشن کاسٹاپ ختم کردیاگیاہے۔
سٹاپ ختم