ڈیرہ: 23ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً60کروڑ روپے خرچ کرنیکی تیاریاں

  ڈیرہ: 23ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً60کروڑ روپے خرچ کرنیکی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں سی ایم انشییٹوز کے تحت لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 23 سکیموں پر59 کروڑ69لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور مختص ساڑھے چار کروڑ روپے کے فنڈ جاری کردئیے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا اور ہر سکیم کا تفصیلی جائزہ لیا کمشنرنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ٹائم لائن کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ناقص مٹیریل ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ایم آئی ٹی اور دیگر ذرائع سے منصوبوں کو مانیٹر کرایا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ بستی بزدار،بستی بوہڑ، یوسی مکول کلاں، یونین کونسل بنڈی، یو نین کونسل ناڑی جنوبی، یو نین کونسل مبارکی،یونین کونسل فاضلہ کچھ،یونین کونسل شادن لنڈ اور یونین کونسل ٹھیکر میں دو،دو کروڑ روپے سے روڈز اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اسی طرح منگڑوٹھہ میں روڈز اور گلیوں کی تعمیر پر تین کروڑ روپے، انڈس ہائی وے تا کالج چوک براستہ ڈگری کالج تونسہ پختہ سڑک کی تعمیر پرتین کروڑ روپے، سوکڑ میں روڈ اور گلیوں کی تعمیر پر چار کروڑ روپے، وہوا اور بارتھی میں روڈ اور گلیوں کی تعمیر پر پانچ،پانچ کروڑ روپے، سردار قلات گلخانی بارتھی میں ترقیاتی منصوبوں پر دو کروڑ روپے، مدینہ مل چوک تا چاہ لوٹے والا یونین کونسل پائیگاہ اورکھا کھی میں پختہ سڑک کی بحالی پر دو کروڑ روپے،کھوہ بروہی والا تا شاہجہان پختہ سڑک کی تعمیر پر دو کروڑ روپے، یونین کونسل بہادرگڑھ، کوٹ مبارک، چھابری بالا اور لاڈن میں روڈ اور گلیوں کی تعمیر پر ایک،ایک کروڑ روپے، بارتھی میں قبرستان کی چار دیواری اور ترقیاتی منصوبوں پر تقریبا چھ کروڑ روپے اور آفیسرز کلب ڈیرہ غازی خان میں کمیونٹی سنٹر کی تعمیر پر تقریبا تین کروڑ ستر لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.کمشنر مدثر ریاض ملک نے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا انہوں نے پولیٹکل اسسٹنٹ کو ہدایت کی کہ ٹرائیبل ایریا میں جاری سکیموں کو فزیکلی چیک کرکے تصاویر کے ساتھ 14 اکتوبر تک رپورٹ پیش کریں۔کمشنر نے کہا کہ وہ خود بھی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشید، اے سی صدر عثمان جلیس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد عدیل،ایکسئین لوکل گورنمنٹ خلیل احمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران شریک تھے۔
مدثر ریاض