لودھراں: احمد خان بلوچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال
گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) لودھراں کے سینئر سیاست دان حاجی احمد خان بلوچ نے لیڈر جہانگیر خان ترین سے لودھراں کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے کہا کہ احمد خان بلوچ ایم پی اینذیر احمد خان بلوچ کی عوامی خدمات قابل تعریف ہیں حاجی احمد خان بلوچ نے مختلف علاقوں میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
اگاہ کیا اس ملاقات میں لودھراں کے دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے دونوں رہنماؤں نے لودھراں کی تعمیر ترقی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برقتے ہوئے بلا تفریق مختلف علاقوں کے عوامی مسائل کو حل کرنے کا طریقہ کیا اس موقع پر متوقع طور پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا حاجی احمد خان بلوچ نے جہانگیر خان ترین کی طرف سے لودھراں میں بلا تفریق لودھراں شہر کی ہر گلی میں سوئی گیس کی فراہمی لودھراں میں سوئی گیس کی برانچز لودھراں پبلک سکول کی صورتحال کو بھتر کرنا فیملی ہسپتال کا آغاز جلال پور روڈز کی تعمیرملتان روڈز سمیت مختلف بہترین منصوبہ جات کی تعریف کی انہوں نے کہا لودھراں کی عوام سے آپ کی سچی محبت کو سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر لودھراں پی پی 228 میں نائے تعمیر ہونے والے پختہ روڈز سمیت مختلف منصوبوں کا بہت جلد افتتاح آپ کی قیادت میں کیا جائے گا پی پی 228 سمیت پورے لودھراں میں نائے منصوبہ جات کیلئے فنڈز فراہم کرانے کا جہانگیر خان صاحب کی طرف سے وعدہ کیا گیا جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پی پی 228 سمیت مختلف علاقوں میں بلا تفریق عوامی مسائل حل کرانے کیلئے کثیر رقم مختص کی جائے گی لودھراں میں اسی پانچ سالوں تمام تر مسائل حل ہوکر کر ہی دم لیں گے لودھراں کی عوام کی مایوس نہ ہوں۔
جہانگیر ترین