یونین کونسل 54: سابق چیئرمین رانا سجاد کے گھر چھاپہ‘ اہل علاقہ کا احتجاج پولیس کیخلاف نعرے‘ سیاسی انتقام کا بدلہ لینے کا اعلان‘علاقے میں کشیدگی

  یونین کونسل 54: سابق چیئرمین رانا سجاد کے گھر چھاپہ‘ اہل علاقہ کا احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)یونین کونسل نمبر 54 کے اہل علاقہ نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا سابق چیئرمین حاجی رانا سجاد کے گھر غیرقانونی طور پر پولیس نے چھاپہ مارا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام لیا ہے، مظاہرین نے بہاول پور روڈ پر احتجاجی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

مظاہرہ کیا اورایک وزیر کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہم پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، رانا سجاد ہمارے حلقہ کا مسیحا ہے اس نے ہمارے حلقہ میں 40 سالہ دیرینہ ترقیاتی کام کروائے ہیں جو آج تک کسی سیاست دان نے نہیں کرائے ہیں، ہم دل و جان سے رانا سجاد کے ساتھ ہیں۔ مظاہرہ میں رانا اسلام، رانا فرمان، چوہدری انوار، رانا مشتاق و دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی رانا سجاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کی وساطت سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں سلمان نعیم نہیں ہوں، میں رانا سجاد ہوں راجپوت ہوں اور میں سیاسی انتقام کا بدلہ ضرور لوں گا۔ اگر لوگوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ووٹ نہیں دیا اور مجھے ووٹ دیا ہے تو یہ عوام کے ووٹ کی توہین ہے کہ میرے خلاف سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اور میں اس انتقام کا بدلہ لوں گا میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔
چھاپہ