ملتان: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر معیاری موبائل فون سپلائی کرنیکا انکشاف

  ملتان: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر معیاری موبائل فون سپلائی کرنیکا انکشاف

ملتان (سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سام سنگ کمپنی کے نام پر 27لاکھ روپے کے چائنا کے غیر معیاری موبائل فون سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، 100موبائل فون میں سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

15موبائل فون خراب ہو کر واپس کمپنی کو بھیجوا دیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آئرس سسٹم کیلئے 27لاکھ روپے مالیت سے 100موبائل فون خریدے گئے ہیں  اور آن لائن حاضری لگانے کیلئے نگرانوں  کو دیئے گئے ہیں  ، سام سنگ کے نام پر ٹیلی نار کمپنی کی جانب سے غیر معیاری چائنا کے موبائل فراہم کئے گئے ہیں، موبائل خریدے جانے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی 15موبائل فون خراب ہو کر واپس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دے دیئے گئے ہیں  ۔ غیر معیاری موبائل فون خریدے جانے سے محکمہ کو 27لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...