کوٹ مٹھن: میونسپل کمیٹی کی بحالی کیلئے ریلی‘ استحصال مسترد کرنیکا اعلان
مٹھن کو ٹ (نما ئندہ خصو صی، نا مہ نگار) کوٹ مٹھن میونسپل کمیٹی کی بحالی کیلئے نکالی گئی ریلی سر برا ہ ایس کیو آئی کے سر برا ہ خوا جہ غلام فرید کو ر یجہ کی قیا دت میں نکالی گئی اس موقع پر ریلی سے خوا جہ غلام فرید کو ر یجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوا جہ فرید ؒ سا ئیں کے شہر کو میو نسپل کمیٹی کی بجا ئے ٹاؤن کمیٹی میں تبدیل کر دیا گیا جو کہ قبول نہیں سرا ئیکی وسیب کے رو حا نی مر کز کا استحصال افسوس نا ک ہے ٹا ؤ ن کمیٹی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
کے پرپوزل کو مستر د کرتے ہیں آئینی قا نونی راستہ اپنا ئیں گے میونسپل کمیٹی کی بحالی تک جدو جہد جا ری رکھیں گے ٹاون کمیٹی کا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے اور میونسپل کمیٹی بحال کی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا آج احتجاج کر یں گے اور میونسپل کمیٹی کو بحال کرا کر ہی دم لیں گے وز یر اعلی پنجاب عثمان خا ن بزدار فوری طور پر میو نسپل کمیٹی کو بحا ل کر ائیں اس موقع پر اظہر خان گو پا نگ، را نا مختیار احمد، شا ہد ریا ض و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔