ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری سامان فراہمی کیلئے ٹینڈر اوپن

  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری سامان فراہمی کیلئے ٹینڈر اوپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار))ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری سامان کی فراہمی کیلئے سٹیشنری۔ لانڈری۔ پرنٹنگ۔میڈیکل گیسز کے ٹینڈر اوپن کر دئیے ہسپتال زرائع کیمطابق اہم نوعیت (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کے سامان کی شدیدکمی ہے جس میں ایکسرے فلمیں۔لیب کیمکل کٹس۔سٹیشنری آکسیجن میڈیسن وغیرہ شامل ہیں اور سی ای او ہیلتھ آفس نے پرچیزنگ اتھارٹی اپنے پاس رکھتے ہوئے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو روک دیا تھا اور نہ ہی سی ای او اتھارٹی نے گزشتہ دو ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹینڈر اوپن کئے اور نہ سپلائی آرڈر جاری کئے۔جسکی وجہ سے ڈی ایچ کیو سمیت اہم نوعیت کا سامان ختم ہو گیا اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے اور سی ای او ہیلتھ افس کی لاپروائی کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ایم ایس نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے از خود لانڈری۔سٹیشنری۔پرنٹنگ میڈیکل گیسز کے تینڈر اوپن کر دیے ہیں۔
ٹینڈر