نیو شاہ شمس کالونی‘مکان کی عدم تعمیر پر الاٹیز کو بھاری جرمانے‘ لوگوں کا احتجاج

  نیو شاہ شمس کالونی‘مکان کی عدم تعمیر پر الاٹیز کو بھاری جرمانے‘ لوگوں کا ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے نے نیو شاہ شمس کالونی وہاڑی روڈ ملتان کے الاٹیز پر پلاٹ عدم تعمیر کے نام پر بھاری جرمانے و سرچارچ عائد کر دیئے ہیں۔الاٹیز سے 10 ہزار روپے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

فی مرلہ سالانہ جو کہ دس مرلہ پلاٹ پر ایک لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔سر چارج کے نام پر وصول کی جارہی ہے۔الاٹیز کا کہنا ہے۔یہ پالیسی سراسرظلم و زیادتی ہے۔مزکورہ فیصلے سے شہریوں کس آپنا گھر بنانے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ایک عام شہری کئی سال محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر گھر بنانے کیلئے پلاٹ خریدتا ہے۔پھر گھر کی تعمیر کیلئے رقم جمع کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔یہ کیسی پالیسی ہے۔کہ گھر بنانے سے قبل ایم ڈی اے کو لاکھوں روپے سر چارج ادا کرے۔ ایم ڈی اے کی اجازت کے بغیر نہ تو گھر بنا سکتے ہیں۔اور نہ ہی بوقت ضرورت آپنا پلاٹ فروخت کر سکتے ہیں۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنا گھر سکیم شروع کر رہے ہیں۔اور دوسری طرف عوام سے لاکھوں روپے سر چارج پالیسی کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیئے جا رہے ہیں۔ہم وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ الاٹیز پر عائد سر چارج و جرمانہ پالیسی کو ختم کر کے ریلیف مہیا کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...