وزیراعظم آج ایک روزہ دورے  پر ایران اور سعودی عرب جائینگے

    وزیراعظم آج ایک روزہ دورے  پر ایران اور سعودی عرب جائینگے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر ایران اور سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ ایران اور سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے۔وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان امن اور بہترین روابط کیلئے بھی بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے تہران بھجوایا، پیغام میں سعودی ولی عہد نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ترجمان ایرانی حکومت نے مزید کہا کہ یمنی عوام کی شمولیت کے بغیرسعودی عرب سے بات چیت کو ضروری نہیں سمجھتے۔

عمران خان 

مزید : صفحہ اول


loading...